the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
انور مانپاڑی کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کرنے کا مطالبہ: سابق مئیر سعیدہ بیگم کا بیان
گلبرگہ21؍جولائی (جی این اے):گلبرگہ کی سابق مئیر سعیدہ بیگم نائب صدر گلبرگہ ضلع کانگریس آئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرناٹک وقف املاک پر ناجائز قبضوں کو لیکر اخبارات کی سرخیوں کی زینت بننے والے اور اپنے آپ کو بطور ہیرو پیش کرنے والے انور مانپاڑی کے خلاف مسلم لڑکیوں کے جنسی استحصال کے شبہ کے تحت تحقیقات ہونے کا پتہ چلا ہے ۔ ریشما اور سلمیٰ کا جنسی استحصال کرنے اور ان میں سے ایک کی مشکوک حالت میں موت ہونے اور دوسری کے لاپتہ ہونے کے سلسلہ میں سابق چیرمن کرناٹک اقلیتی کمیشن انور مانپاڑے اور اُن کی زیر کفالت سماجی ادارہ چلانے والی رخسانہ حسن کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا لیکن معلوم ہوا ہے کہ ان دونوں نے تحقیقات کے دوران کسی قسم کا تعاون نہیں کیا بلکہ انور مانپاڑی بی جے پی کے طاقتور لیڈر ہونے کی حیثیت سے تحقیقات کو رکوانے کے لئے اپنے سیاسی اثر و رسوخ کا بھر پور استعمال کیا۔ رخسانہ حسن آر ٹی نگر بنگلور میں نیو ڈاؤن ری ہیبالیٹیشن ٹرسٹ چلاتی ہیں ۔ رخسانہ نے انور مانپاڑی کی بھر پور سیاسی مدد سے کرناٹک وقف ویمن فاؤنڈیشن اور محکمہ بہبود�ئ خواتین و اطفال سے فنڈس حاصل کرتی رہی ہیں ۔ محترمہ سعیدہ بیگم نے مزید کہا ہے کہ ایک ایسے ادارہ کو جس پر مسلم لڑکیوں کا کاروبار کرنے کا الزام ہے ، وقف ویمن فاؤنڈیشن اور محکمہ بہبودئ خواتین و اطفال سے مالی امداد کی منظوری نہایت شرمناک ہے ۔ وقف کے بارے میں اُصولوں اور قوانین کی دہائی دینے والے انور مانپاڑی نے کس جذبہ کے تحت رخصانہ نامی ننگ مذہب خاتون کے ادارہ کو وقف ویمن فاؤنڈیشن سے امداد کی منظوری کے لئے پرزور سفارش کی ۔ یہی نہیں 8؍مارچ2011کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر رخصانہ کو کتور رانی چنما ایوارڈ دینے کی بھی انور مانپاڑی نے سفارش کی تھی ، یہ ایوارڈ مختلف شعبہ ہائے حیات میں نمایاں خدمات انجام دینے والی معزز خواتین کو دیا جاتا ہے ۔ رخسانہ جیسی خاتون کا نام اس باوقار ایوارڈ کے لئے سفارش کر کے انور مانپاڑی نے بے لوث عوامی، سماجی، فلاحی ، خدمات انجام دینے والی با عزت خواتین کا مذاق اُڑایا ہے ۔ مسلم خواتین کے جنسی استحصال اور 2مسلم لڑکیوں میں سے ایک کے لا پتہ ہونے اور دوسری کی مشکوک حالت میں موت ہونے کے سلسلہ میں رخسانہ کے خلاف کی جارہی تحقیقات کو رکوانے کے علاوہ انور مانپاڑی نے اس بات کی بھر پور کوشش کی کہ تحقیقات کی وجہ سے رخصانہ کو کتور رانی چنما ایوارڈ میں ملنے میں کوئی رکاؤٹ درپیش نہ ہو۔ محکمہ بہبودی خواتین و اطفال کے ہاسٹل سے16مسلم لڑکیوں کو خود روزگار کورسیس کی تربیت کے لئے رخسانہ حسن کے ری ہیابلیٹیشن ٹرسٹ کو بھیجا گیا تھا ، رخصانہ نے ان لڑکیوں کو رخسانہ کی درخواست پر ہی تربیت کے لئے اُس کے ادارہ کو بھیجا گیا تھا ۔ رخسانہ نے ان میں سے ریشماکو یوسف پروڈی موظف ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر کے مکان گھریلو کام کرنے کے لئے روانہ کیاجہاں اُس کی مشکوک حالت میں موت ہوگئی۔ رخسانہ نے سلمیٰ نامی دوسری لڑکی کو کرناٹک اقلیتی کمیشن کے چیرمن انور مانپاڑی کے منگلور میں واقع مکان میں گھریلو کام کاج کے لئے بھیجا تھا لیکن سلمیٰ واپس نہیں ہوئی اور لا پتہ ہوگئی۔ ان دونوں واقعات کے خلاف تحریری شکایات کے موصول ہونے پر محکمہ بہبود ئ خواتین و اطفال حکومت کرناٹک کی جانب سے تحقیقات کروائی گئی



جوائنٹ ڈائریکٹر( اڈمنسٹریشن )محکمہ بہبودی خواتین و اطفال نے چیف سیکریٹری بہبودئ اطفال و خواتین حکومت کرناٹک کو رخسانہ حسن اور انور مانپاڑی کے خلاف کی گئیں تحقیقات پر مبنی رپورٹ کے بارے میں 3؍نومبر2011کو مکتوب روانہ کیا ہے جس میں رخسانہ حسن اور انور مانپاڑی کے خلاف تحقیقات کے دوران تعاون نہ کرنے اور مذکورہ شرمناک واقعات پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرنے کی شکایت کی گئی ہیں ۔ ریشما کی مشکوک موت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور موت کے بارے میں تیار کئے گئے ریکارڈ کو ناقابل اعتبار قرار دیا گیا ہے ۔ بہبودئ خواتین و اطفال ہاسٹل کی لڑکیوں کو خود روزگار تربیت کے لئے رخسانہ کے ادارہ کو روانہ کرنے سے قبل جو معاہد ہ ہوا اور رخسانہ نے ادارہ کے سربراہ کی حیثیت سے جو حلف نامہ داخل کیا اُس کی رو سے مذکورہ لڑکیوں کو تربیت کے علاوہ کسی دوسرے کام کے لئے نہیں بھیجا جاسکتا تھا۔ ریشما اور سلمیٰ نامی لڑکیوں کو تربیت کے دوران ادارہ سے باہر بھیجنے کے لئے جو طریقہ کار اختیار کیا گیا اُس سے جنسی استحصال کرنے ،قحبہ گری کا روبار، Women Trafikkingکا شبہ ہوتا ہے۔ تحقیقات رپورٹ میں ریشما کی مشکوک موت اور سلمیٰ کے غائب کے لئے رخسانہ حسن کو ملزم نمبر1، انور مانپاڑی کو ملزم نمبر2 اور یوسف پروڈی کو ملزم نمبر3قرار دیا گیا ہے ۔ بہبودئ خواتین و اطفال ، ہاسٹل کے سپرنٹنڈنٹ کے خلاف بھی فرائض کی ادائیگی میں غفلت برتنے کے لئے خاطی قرار دیا گیا ہے ۔ ڈائریکٹر محکمہ بہبودی خواتین و اطفا ل کی ہدایت کے مطابق رخسانہ حسن کے ٹرسٹ کے تحت چلائے جانے والے ادارہ میں تربیت کے لئے لڑکیوں کو روانہ کرنے سے قبل ادارہ کی جانچ کرتے ہوئے اس بات کی ضمانت حاصل کرنی چاہئے تھی کہ مذکورہ ادارہ میں تربیت کے لئے جانے والی لڑکیاں محفوظ رہیں گی ۔ لیکن ہاسٹل کے سپرنٹنڈنٹ نے ایسی کوئی جانچ نہیں کی ، رخسانہ حسن کے ادارہ کو تربیت کے لئے بھیجی گئیں 16لڑکیوں میں سے صرف14لڑکیاں ہی ہاسٹل واپس ہوئیں، بقیہ 2مسلم لڑکیوں کی عدم واپسی کے بارے میں ہاسٹل کے سپرنٹنڈنٹ نے کسی قسم کی تفتیش نہیں کی اور نہ ہی ہاسٹل کے ریکارڈ میں ان لڑکیوں کی عدم واپسی کی کوئی وجہہ ریکارڈ کی گئی ۔ چیف سیکریٹری محکمہ بہبودی خواتین اطفال کے نام لکھے گئے جوائنٹ ڈائریکٹر( اڈمنسٹریشن) محکمہ بہبودی خواتین و اطفال نے بتایا ہے کہ محکمہ بہبودئ خواتین و اطفال کے عہدیدار ابراہیم گونٹرک، بیاری مسلم اسوسی ایشن کے اکرم عیدن ابا، اور محمد کٹی پر ریشما کی مشکوک موت کے بارے میں کسی قسم کی تحقیقات نہ کرنے کے لئے مسلسل دباؤ ڈالنے اور تحقیقات کو متاثر کرنے کی بھر پور کوشش کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے ۔سعیدہ بیگم نے چیف منسٹر کرناٹک سدرامیا سے تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق انور مانپاڑی ، رخسانہ حسن اور دیگر خاطیوں کے خلاف فوری قانونی چارہ جوئی کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔اُنہوں نے اس بات پر سخت اظہار تاسف کیا کہ سابقہ بی جے پی حکومت نے تحقیقاتی رپورٹ کو سرد خانے کی نظر کرتے ہوئے انور مانپاڑی سابق چیرمن کرناٹک اقلیتی کمیشن کے خلاف سنگین الزام عائد ہونے کے باوجود کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی ۔ عصمت ریزی کے مجرمین کے خلاف سخت بیانات دینے والی اور اُنہیں سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کرنے والی سابق ریاستی وزیر ایندھن و بی جے پی کی ممبر لوک سبھا شوبھا کرلاندجے سے سعیدہ بیگم سابق مئیر نے استفسار کیا ہے کہ وہ اپنی ہی پارٹی کے انور مانپاڑی کے خلاف خاموش کیوں ہیں ؟
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.